خیبر پختونخوا میں کورونا کے مزید 62 کیسز رپورٹ

پنجاب میں کورونا پابندیوں میں نرمی

فائل فوٹو


پشاور: خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مزید 62 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 36 ہزار153 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا سے اموات کی تعداد 1238 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق جب کہ عالمی وبا سے مزید 272 کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلی سندھ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار 904 تک پہنچ چکی ہے جب کہ وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد 2 ہزار317 ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کورونا کے 254 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 36 مریض وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا کے مزید 117 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے مزید 747 کیسز رپورٹ

خیال رہے کہ پاکستان میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مزید 747 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مزید 9 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 182 تک پہنچ چکی ہے اور مجموعی طور پر دو لاکھ 88 ہزار 47 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 747 کورونا کے نئے کیسز اور 9 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ پاکستان میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 182 ہو گئی ہے۔پاکستان میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 15 ہزار 932 ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں