ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ: خاتون زخمی

پاکستان کی جوابی کارروائی: بھارت کے 5فوجی ہلاک ہوئے، بھارتی میڈیا

راولپنڈی: بھارت کی جانب سے مسلسل سرحدی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز نے لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں ایک خاتون زخمی ہو گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا ہے۔

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، 18 سالہ لڑکی شہید، 6 شہری زخمی

خیال رہے کہ چودہ اگست کو بھی بھارتی فوج کی دودھنیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے ایک بچی زخمی ہو گئی تھی۔

دفترخارجہ نے بھارت کے سینئر سفارتکار کو طلب کر کے  ایل او سی پر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی پراحتجاج ریکارڈ کرایا

۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی اشتعال انگیزی خطے میں امن و سلامتی کیلئے خطرہ بن چکی ہے ۔


متعلقہ خبریں