بھارتی پنجاب میں سرکاری عمارت پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا گیا


نئی دہلی: بھارتی پنجاب میں سرکاری عمارت پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دو نوجوانوں نے موگا شہر کے ڈی سی آفس پر بھارتی پرچم اتار کر خالصتان کا جھنڈا لہرایا ہے۔

بھارتی پولیس نے دونوں مشتبہ نوجوانوں کو گرفتار کرکےغداری کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت کے یوم آزادی پر آج دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

کشمری میڈیا سروس (کے ایم سی) کے مطابق بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر آج دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارت کے خلاف مظاہرے اور ریلیاں نکالیں گے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کے اعلان کے بعد بھارتی انتظامیہ نےغیر اعلانیہ کرفیو نافذ کر دیا۔

کے ایم سی کے مطابق حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے آج بھارت کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں یوم جمہوریہ منانے کا حق نہیں رکھتا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے متوقع احتجاج کو روکنے کے لیے حفاظت کے نام پر انتہائی سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے ہیں۔

سری نگر سمیت دیگر تمام شہروں و علاقوں میں فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں