دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد2 کروڑ16 لاکھ سے بڑھ گئی



عالمی  وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں دو کروڑ16 لاکھ4 ہزار192 افراد متاثر اور76 لاکھ8 ہزار739 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں جب کہ ایک کروڑ43 لاکھ سے زائد شفا یاب ہوئے۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے 55 لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1101 اموات ہوئی ہیں۔ امریکہ کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ 72 ہزار606 ہوگئی ہے۔

برازیل میں 33 لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ برازیل میں کورونا سے مزید 601 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور مجموعی تعداد ایک لاکھ7 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 25 لاکھ89 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور ایک دن میں 950 افراد جاں بحق ہونے سے اموات کی مجموعی تعداد 50 ہزار 84 ہوگئی ہے۔

روس میں کورونا وائرس سے 9 لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور15 ہزار 617 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11  ہزار 677 ہوگئی ہے جبکہ 5 لاکھ 83 ہزار 653 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 5 لاکھ 17 ہزار افراد متاثر ہیں جب کہ 56 ہزار 543 اموات ہوئی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے  پہلے 50 لاکھ کیسز 185 دن رپورٹ ہوئے جبکہ آخری 50 لاکھ کیسز صرف 18 دنوں میں سامنے آئے۔

کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

 دنیا بھر میں 20 مئی کو  کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔

دنیا بھر میں اب تک 1 کروڑ 31 لاکھ سے زائد مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ دنیا بھر میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 63 لاکھ کے قریب ہے۔

امریکہ میں سب سے زیادہ 52 لاکھ  کے قریب کیسز رجسٹرڈ ہوئے اور 1 لاکھ 65 ہزار کے قریب اموات رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔


متعلقہ خبریں