کراچی کے حوالے سے رواں ماہ اہم فیصلے متوقع


اسلام آباد: سیاسی جماعتوں کے اتفاق کے بعد کراچی کے حوالے سے رواں ماہ اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اجلاس ہوا۔ جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وفاقی وزیر اسد عمر اور میئر کراچی وسیم اختر نے شرکت کی۔

اجلاس میں کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کیے جانے کا امکان ہے۔ جس میں تینوں جماعتوں کے نمائندے موجود ہوں گے۔

سب جماعتوں سے مشاورت کے بعد کراچی کے حوالے سے حکومت کی جانب سے رواں ماہ اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کو سندھ سے الگ کرنےکا خواب پورا نہیں ہوگا، رضاربانی

دو روز قبل چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو حکم دیا تھا کہ وہ کراچی میں موجود نالوں کے اطراف سے تجاوزات فوری ختم کرائے۔

چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ این ڈی ایم اے سے سارے نالے کیوں صاف نہیں کرائے جاتے؟ صوبائی حکومت شہریوں کے بنیادی حقوق فراہم کرنے میں ناکام ہوئی ہے اور حکومت کی ناکامی کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے۔


متعلقہ خبریں