سی پیک پورے علاقے کی معاشی ترقی کی راہ ہموار کرے گا، مراد سعید

مراد سعید ( murad saeed)

فوٹو:فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ سی پیک پورے علاقے کی معاشی ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے تحت متعدد نئے منصوبوں پر اس سال کام کا آغاز ہو گا اور سی پیک پورے علاقے کی معاشی ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے 300 کلومیٹر کی ایکنک سے منظوری کے بعد کام کا آغاز ہو جائے گا جبکہ ملتان سکھر موٹروے پچھلے سال مکمل کر کے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا تھا۔

مراد سعید نے کہا کہ حویلیاں مانسہرہ کے بعد اس سال حویلیاں تھاکوٹ موٹروے بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا جبکہ ژوب کچلاک مغربی روٹ پروکیورمنٹ اسٹیج پر ہے اور اس سال کام کا آغاز ہو گا۔ ہوشاب آواران 146 کلومیٹر بھی پروکیورمنٹ اسٹیج پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے حوالے سے رواں ماہ اہم فیصلے متوقع

انہوں نے کہا کہ ہوشاب آواران موٹروے کا نومبر میں آغاز ہو گا جو 2 سال میں مکمل کیا جائے گا اور آواران مغربی روٹ 168 کلومیٹر پر کام کا آغاز مارچ 2021 میں ہو گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سوات موٹروے کا دوسرا فیز اس سال دسمبر میں شروع ہو جائے گا جبکہ دیر چترال موٹروے کی فیزیبلیٹی پر بھی کام شروع ہو گیا ہے۔ سیالکوٹ کھاریاں راولپنڈی موٹروے وے کی فیزیبلیٹی کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ موجودہ حکومت نئے موٹروے منصوبوں کا بھی آغاز کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں