کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے مشاورتی کمیٹی تشکیل

فائل فوٹو


کراچی: کراچی کے مسائل کے حل کے لیے مشاورتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

تشکیل دی گئی کمیٹی کے چیئرمین وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ہوں گے، کمیٹی میں وفاق اور سندھ حکومت کے 3، 3 نمائندے شامل ہوں گے۔

وفاق کی جانب سے وفاقی وزرا اسد عمر، علی زیدی اور امین الحق شامل ہوں گے جبکہ سندھ کی جانب سے صوبائی وزرا ناصر حسین شاہ اور سعید غنی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے مطابق تمام حکومتیں مل کر کام کریں گی تو مسائل حل ہوں گے اور سندھ حکومت صوبے کی ترقی کے لیے کام کرنے کو ہمیشہ سے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی صوبے کے ترقیاتی کاموں میں حائل رکاوٹیں کو دور کرے گی۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے حوالے سے اہم ترین اعلان جمعرات تک متوقع ہے اور کراچی میں کیسے کام کرنا ہے اس کا لائحہ عمل طے کر لیا گیا ہے جبکہ وفاقی حکومت کراچی کے کاموں کی براہ راست نگرانی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے حوالے سے رواں ماہ اہم فیصلے متوقع

وفاقی حکومت کراچی میں این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او کے ذریعے کام کرے گی۔ گزشتہ روز شام کو گورنر ہاؤس میں ہونے والی میٹنگ میں قانونی پہلو بھی زیر غور آئے۔ قانونی مشارت کے لیے اٹارنی جنرل آف پاکستان کے علاوہ چیئرمین این ڈی ایم اے اور دیگر اہم ذمہ داران بھی شریک تھے۔

کراچی میں 28 اگست کے بعد اچھی شہرت کے حامل ایڈمنسٹریٹرز تعینات کیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں