ملک بچانا ہے تو ان حکمرانوں کو نکالنا ہو گا،مولانا فضل الرحمان

کیپٹن (ر)صفدر کے خلاف کارروائی سے انکار پر آئی جی سندھ کو اغوا کیا گیا، مولانا فضل الرحمان

فوٹو: ہم نیوز


پشاور: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکمران اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے، ملک بچانا ہے تو ان حکمرانوں کو نکالنا ہو گا.

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آمرانہ رویوں سے پہلے بھی لڑے تھے، اب بھی لڑیں گے، ہمیں آپ کے حربوں کا کوئی خوف نہیں، ملک کو آئین اور قانون کی بالادستی کی جانب لے جانا چاہتے ہیں، ذاتی اور پارٹی مفادات سے بالاتر ہو کر سوچنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ آزادی محض ناچ گانوں کا نام نہیں، بہت قربانیوں کے بعد یہ ملک حاصل کیا گیا، قرآن وسنت کے منافی کوئی قانون نہیں بن سکتا۔

ایف اے ٹی ایف بلز کے ذریعے قوم پر جبر مسلط کیا جارہا ہے، مولانا فضل الرحمان

ان کا کہنا تھا کہ تاریخ کی سب سے بڑی دھاندلی 2018 الیکشن میں ہوئی، جمہوریت کے شب خون کوجمعیت علمائے اسلام نے چیلنج کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی اقدام کیا، بھارت نے کشمیر کی حیثیت ختم کی ہم پسپائی کی طرف چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم صہیونی طاقتوں کے ناجائز قبضے کو تسلیم کرنے کی طرف بڑھ رہے ہیں، واضح موقف نہ اپنانے پر ہمیں اپنے دفترخارجہ پر بھی افسوس ہوتا ہے، ہمیں ذاتی اور پارٹی مفادات سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد کے لیےسوچنا ہو گا۔


متعلقہ خبریں