اوور سیز پاکستانیوں کو ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ

اوور سیز پاکستانیوں کو ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: ملکی تاریخ میں پہلی بار اوورسیز پاکستانیوں کو ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی ڈی سی بند نہیں ہوا، اصلاحات کی جا رہی ہیں، زلفی بخاری

ہم نیوز کے مطابق اوورسیز پاکستانی ملک میں براہ راست بینکنگ پیمنٹس اور سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس منصوبہ کو حتمی شکل دے دی ہے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ اسٹیٹ بینک سمیت تمام کمرشل بینکوں اوراسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اب بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن واپس آئے بغیر مکمل آپریشنل بینک اکاؤنٹ کھلوا سکیں گے۔ بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے بنیادی معلومات اور دستاویزات آن لائن فراہم کرنا ہوں گی۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ اوورسیز ہم وطنوں کو پاکستانی بینکنگ کا جدید ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم فراہم کیا جائے گا۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فنڈز ٹرانسفر، بل پیمنٹ اورای کامرس سمیت تمام بنیادی بینکنگ سروسز بھی دستیاب ہوں گی۔

حکومت اوورسیز پاکستانیوں کی مدد جاری رکھے گی، وزیر اعظم

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس منصوبے کے تحت اوورسیز پاکستانی اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاری کرنے کے اہل ہوں گے۔ بینکوں کی جانب سے فکس ڈیپازٹ پراڈکٹس کی آفرز سے بھی فائدہ اٹھانا ممکن ہو گا۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو رہائشی یا کمرشل پراپرٹی کی خریداری کے لیے براہ راست ٹرانزیکشن کی سہولت مل سکے گی۔ ذرائع کے مطابق اوورسیز پاکستانی اپنی مرضی سے مقامی یا فارن کرنسی میں اکاؤنٹ کھلوا سکیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کو سرمایہ کاری کا شاندار موقع فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت اوورسز پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ انہوں ںے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق منصوبہ ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اوورسیز پاکستانیوں کے جائز مطالبات حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے، وزیر خارجہ

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ اس طرح اوورسیز کمیونٹی کو ملکی ترقی میں اہم اسٹیک ہولڈر بنانا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں