پی ٹی آئی حکومت نے کرپشن کے آگے بند باندھ دیا ہے، میاں اسلم اقبال

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال دوسری بار کورونا کا شکار

لاہور: پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کرپشن کے آگے بند باندھ دیا ہے۔

تاجروں نے پیسوں کی خاطر شہریوں کی زندگی داؤ پر لگا دی، میاں اسلم اقبال

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ مشکل حالات سے نکل آئے ہیں اور جلد اچھا وقت آنے والاہے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ سابقہ ادوارمیں ذاتی تشہیرکے منصوبوں اورلوٹ مار کے ذریعے قومی معیشت کو نقصان پہنچایا گیا۔

انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ عناصرنے ذاتی تجوریاں بھریں اور بیرون ممالک محلات خریدے لیکن ملک کو کنگال کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے کرپشن کے آگے بند باندھ دیا ہے۔

پنجاب: آٹے کی زائد قیمت وصول کرنیوالے جیل جائیں گے،حکومتی فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق پنجاب کے وزیرصنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ وزیراعظم کی کرپشن کے خلاف جدوجہد نے کرپشن کے بڑے بڑے بت بے نقاب کیے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ نئے پاکستان میں کرپشن اورکرپٹ عناصرکی رتی بھرگنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن سے عبارت ن لیگ اور پی پی کی حکومتیں ملک کے لیے سیاہ ترین ادوارتھیں۔

پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے غریب عوام کا حق چھینا جس کا انہیں حساب دینا پڑے گا۔

چاہتے ہیں کرپشن کے نام پر کسی کی عزت نہ اچھالی جائے، شاہ محمود قریشی

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر نے کہا کہ غریب عوام کےحق پرڈاکہ ڈالنے والا ہرمافیا اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔


متعلقہ خبریں