کراچی کے بڑے حصے کو گیس کی فراہمی معطل

فائل فوٹو۔–


کراچی: شہر قائد کراچی کے مختلف علاقوں کو گیس فراہم کرنے والی پائپ لائن میں پانی بھرنے سے شہر کے بڑے حصے کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

گزشتہ دو ہفتے سے بلدیہ قائد خانی کالونی میں گیس کی فراہمی معطل ہے۔ شہری کھانا پکانے کے لیے لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں۔

اس ضمن میں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گیس سپلائی لائن میں بارش کے پانی بھر جانے کی وجہ سے خرابی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کراچی کے مختلف علاقے ملیر۔ماڈل کالونی، کاظم آباد، ریلوے سوسائٹی طارق بن زیاد کالونی، سعود آباد میں گیس کی فراہمی معطل ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے سائٹ کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کردی

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس نہ ہونے کے باعث ہمارے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ہم واپس پتھر کے دور میں چلے گئے ہیں یہاں انتظامیہ نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی۔ گیس فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے شہری لکڑی کے چولہے پر کھانا پکانے  پر مجبور ہوگئے ہیں۔


متعلقہ خبریں