اتحادی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہے ہیں، رجب طیب ایردوان


انقرہ: ترک صدررجب طیب ایردوان نےکہا ہےکہ اتحادی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہے ہیں۔

ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے  کہا کہ انہوں نے کہا کہ قبل ازوقت انتخابات کا فیصلہ اسٹریٹیجک پارٹنرز سےلاحق خطرات کی وجہ سے کیا۔

قبل از وقت انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ترکی میں تمام سیاسی جماعتیں صحت مندانہ طریقےسےانتخابی مہم جاری رکھ سکتی ہیں۔

طیب ایردوان کا کہنا تھا کہ امریکا شام میں دہشت گرد تنظیموں کو بالامعاوضہ اسلحہ اورجنگی سازو سامان  فراہم کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترکی اپنے پیسوں سے وہ اسلحہ خریدنے سے قاصر ہے ۔

انٹرویو میں ترک صدر کا کہنا تھا کہ قبل ازوقت انتخابات کا فیصلہ مغربی ممالک اورخاص طور پر اپنے اسٹریٹیجک پارٹنر ز سےلاحق خطرات  کی وجہ سے کیا۔

ایردوان نے کہا کہ امریکی تنقیدان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتی کیونکہ جیسی دھاندلیاں امریکہ میں ہوتی ہیں ویسی ترکی میں نہیں ہوتی ہیں۔

دہشتگردی کےخلاف جدو جہد کے بارے میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک 16 ہزار 650 دہشتگردوں کا قلع قمع کیا ہے۔

ایک سوال پر ترکی کےصدر نے واضح کیا کہ امریکی مسیحی پادری انڈریو برنسن کی رہائی فتح اللہ گولن کے بدلے میں کی جائےگی۔

مسیحی پادری انڈریو برنسن کو 2016 میں دہشتگرد گروہوں سے مبینہ رابطوں کےالزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

قانون کے مطابق الزام ثابت ہونے پرانڈریو برنسن کو35 سال تک قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں