پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

مشترکہ اجلاس دوبارہ بلایا جائیگا، اپوزیشن سے رابطہ کرونگا: اسد قیصر

صوابی: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ موڈیز نے رپورٹ جاری کی ہے کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

لاہور: 70 فیصد علاقوں کے سیوریج میں کورونا وائرس کی تصدیق

ہم نیوز کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے یہ بات پنج پیرضلع صوابی میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ملکی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے جو وزیراعظم عمران خان کی سیاسی بصیرت کا مظہر ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ بہترین حکمت عملی کے باعث عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں زیادہ نقصان نہیں ہوا۔

پی ٹی آئی حکومت نے کرپشن کے آگے بند باندھ دیا ہے، میاں اسلم اقبال

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جو حکمت عملی پاکستان نے اختیار کی آج اس کی پوری دنیا معترف ہے۔

اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ موجودہ قیادت کے ویژن اوراس کی جانب سے اپنائی جانے والی بہترین پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔

صنعت اور معیشت میں بہتری کے آثار نظر آرہے ہیں، حماد اظہر

ہم نیوز کے مطابق پنج پیر میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ضلع صوابی کے لیے ایک ارب 70 کروڑ روپے کا پیکج منظورکیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں