افغان امن عمل: فریقین معمولی نوعیت کے امور کا حل یقینی بنائیں، شاہ محمود

جہانگیر ترین مجھ سے زیادہ عمران خان کے مزاج کو سمجھتے ہیں، شاہ محمود

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام فریقین معمولی نوعیت کے امور کا حل یقینی بنائیں۔

پاکستان افغان امن عمل میں خلوص نیت کے ساتھ کردار ادا کرتا رہے گا، شاہ محمود قریشی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل سے متعلق کامیابی، اجتماعی کاوش کے باعث ملی ہے اور موجودہ صورتحال تک آئی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ افغان فریقین مزید تعطل کے بغیر وسیع ترمذاکراتی عمل کا آغاز کریں۔

افغان امن معاہدہ: منسوخ ہو گیا لیکن کیوں؟ اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی

ہم نیوز کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ تاریخی موقع ہے اور ہرممکن اندازمیں اس سے فائدہ اٹھانے پرتوجہ مرکوزکی جائے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس موقع کو ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

امریکہ افغان معاہدے میں شامل قیدیوں کی رہائی کی شرط کے تحت باقی رہ جانے والے 400 طالبان قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

’افغان امن مذاکرات کی منسوخی: فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں‘

افغان حکام نے دو دن قبل 80 طالبان قیدی رہا کیے تھے جس کے بعد سیاسی مبصرین کے مطابق بین الافغان امن مذاکرات شروع ہونے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔


متعلقہ خبریں