کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ

زلزلہ (earth quake)

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.4 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز خضدار سے 60 کلومیٹر دور تھا۔

اسلام آباد، راول پنڈی اور گردونواح میں زلزلہ

یاد رہے کہ دو ماہ قبل جڑواں شہروں راول پنڈی، اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر  زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔

مردان، نوشہرہ، شانگلہ اور گردونواح میں بھی زلزلے آیا جب کہ مالاکنڈ ڈویژن میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی: پانچ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ، ایک جاں بحق 18 زخمی

ہم نیوز کے مطابق سوات، لوئر دیراور تیمر گرہ اور گردونواح میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا اور ساتھ ہی ایبٹ آباد اور بونیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلے کا مرکز تاجکستان تھا اور زلزلے کی زیر زمین گہرائی 112 کلو میٹر تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مشرقی ترکی میں پانچ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے سے جارجیا اورآرمینیا بھی متاثر ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں