بلوچستان: کورونا وائرس کے مزید 61 کیسز رپورٹ


کوئٹہ: بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے مزید 61 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت بلوچستان کے ترجمان نے بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کےمریضوں کی کل تعداد 12 ہزار 295 ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کورونا سے جاں بحق مریضوں کی کل تعداد 138 ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں اب تک کورونا کے صحت یاب مریضوں کی تعداد 10 ہزار956 ہے۔

لاہور: 70 فیصد علاقوں کے سیوریج میں کورونا وائرس کی تصدیق

خیال رہے کہ پاکستان میں آج کورونا وائرس سے670 نئے کیسز اور چھ اموات رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ ایکٹو کیسز کی تعداد 16 ہزار 248 رہ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 717 تک جا پہنچی ہے اور مجموعی اموات 6168 ہیں۔ ملک میں صحت یاب مریضوں کی تعداد 2لاکھ 66 ہزار 301 ہو گئی ہے۔

سندھ میں ایک لاکھ 25 ہزار 904 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔ پنجاب 95391، خیبرپختونخوا35153، اسلام آباد 15378، آزادکشمیر2181، گلگت بلتستان2486 اور بلوچستان میں 12224 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 180، سندھ میں 2 ہزار 313، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 238، اسلام آباد میں 173، بلوچستان میں 138، آزاد کشمیر میں 60 اور گلگت بلتستان میں 60 ہو چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق 24گھنٹوں میں ملک بھرمیں 24022 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کورونا کے 1308مریض زیرعلاج ہیں اور 141 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔


متعلقہ خبریں