لاہور میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا، پانچ روز کے دوران 315 نئے کیسز رپورٹ

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دوبارہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ  گیا ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ پانچ روز کے دوران کورونا کے تین سو پندرہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بارہ اگست  کو شہر میں چھیالیس کیسز رپورٹ ہوئے، اگلے روز سینتالیس، چودہ اگست کو انسٹھ جب کہ پندرہ اگست کو انہتر نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سولہ اگست کو شہر میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد چورانوے ہو گئی۔

دوسری جانب کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کے ممبر ڈاکٹر جاوید حیات خان کے مطابق کورونا کیسز میں اضافہ جاری رہا تو محرم کے بعد حکومت کو دوبارہ سختی کرنا پڑے گی۔

لاہور: 70 فیصد علاقوں کے سیوریج میں کورونا وائرس کی تصدیق

خیال رہے لاہور شہر میں موذی وبا کے باعث اب تک آٹھ سو اڑتیس افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب وباء کے خلاف احتیاطی تدابیر میں غفلت پر تمام اضلاع کے افسران کو تنبیہی مراسلہ جاری کر چکا ہے۔


متعلقہ خبریں