کمیٹی کا مینڈیٹ صرف کراچی کی صفائی تک محدود ہے، خالد مقبول


کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی پر خصوصی کمیٹی نہیں صرف اسٹیک ہولڈرزپرمشتمل ورکنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

کراچی کے حوالے سے رواں ماہ اہم فیصلے متوقع

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے واضح طور پرکہا کہ کمیٹی کا مینڈیٹ صرف کراچی کی صفائی تک محدود ہے۔

کنوینر ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ کراچی کے حالات پر پہلے بھی کئی میٹنگز ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہونے والی میٹنگ کوئی غیر معمولی میٹنگ نہیں تھی۔

کراچی، تباہی کے ذمہ دار کے ایم سی اور ڈی ایم سیز ہیں۔ حلیم عادل شیخ

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے زور دے کر کہا کہ میئر کراچی کے بعد ایک ایسا ایڈمنسٹریٹر آنا چاہیے جو اسی شہر میں رہتا ہو۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ میئرکراچی گزشتہ روز ہونے والی میٹنگ کی تفصیلات سے متعلق جلد رابطہ کمیٹی کواعتماد میں لیں گے۔

وفاق غیر آئینی اقدام نہیں اٹھائے گا، وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دہانی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ روزپاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اجلاس ہوا تھا جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وفاقی وزیر اسد عمر اور میئر کراچی وسیم اختر نے شرکت کی تھی۔


متعلقہ خبریں