کراچی: پولیس کے دولہا اور اس کے دوستوں کی تلاش میں چھاپے

فائل فوٹو


کراچی: شہر قائد کی پولیس دولہا اور اس کے دوستوں کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے لیکن تاحال وہ اپنی کوشش میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس نے دولہا کے بھائی کو گرفتار کرلیا ہے۔

کراچی پولیس کا ملزمان کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق کورنگی کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی شادی کی ایک تقریب میں ہوائی فائرنگ کی گئی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔

اس ضمن میں ایس ایس پی کورنگی فیصل چاچڑ کا کہنا ہے کہ زمان ٹاؤن پولیس نے سرکار کی مدعیت میں ہوائی فائرنگ کا مقدمہ درج کیا ہے۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق درج مقدمہ میں دولہا کے بھائی عامر کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور تفتیش شروع کردی گئی ہے جب کہ دولہا اور اس کے دوستوں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

کراچی: 5 پالتو شیر رہائشی علاقے میں داخل، مکین گھروں میں محصور

ہم نیوز کے مطابق ایس ایس پی کورنگی فیصل چاچڑ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ جلد ہی پولیس اپنی کوشش میں کامیاب ہو جائے گی اور مطلوب ملزمان قانون کی گرفت میں آجائیں گے۔

ایس ایس پی کورنگی فیصل چاچڑ نے بھی ایک سوال کے جواب میں تصدیق کی ہے کہ گزشتہ روز ہونے والی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں