مقبوضہ جموں و کشمیر میں جعلی مقابلہ، 3 مزدور شہید


سرینگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے جعلی مقابلے کے دوران 3 مزدوروں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے جعلی مقابلے کے دوران تینوں مزدورں کو گولیاں مار کر شہید کیا۔

قابض بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف کل جماعتی حریت کانفرنس نے بدھ کو ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

کے ایم ایس کے مطابق تینوں مزدوروں کو بھارتی فورسز کی جانب سے 18 جولائی کو جعلی مقابلے میں شہید کر کے تدفین کر دی گئی تھی جو کام کی تلاش میں سرینگر گئے تھے۔

شہید ہونے والے تینوں مزدوروں کے اہلخانہ نے ڈی این اے ٹیسٹ کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے، مودی کا غروب آفتاب بہت جلد ہوگا، فیاض الحسن چوہان

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

گزشتہ ہفتے وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوز سے ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا اور کہا تھا کہ گزشتہ سال بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں