متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان براہ راست ٹیلیفون سروس کا آغاز

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان براہ راست ٹیلیفون سروس کا آغاز

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اسرائیل نے براہ راست ٹیلیفون سروس کا آغاز کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید اور اسرائیلی ہم منصب غابی اشکنازی نے ٹیلیفون لنک کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

شیخ عبداللہ بن زاید اور اسرائیلی وزیر خارجہ غابی اشکنازی نے جلد ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔

گزشتہ ہفتے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایک تاریخی امن معاہدہ ہوا جس بعد مشرقی وسطیٰ کے دونوں اہم ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات معمول پر آسکیں گے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے کے تحت اسرائیل مغربی کنارے میں واقع فلسطین کے ان علاقوں پر دعویٰ سے دستبردار ہوگا جنہیں وہ  ضم کرنا چاہتا تھا۔

شیخ محمد بن زایدالنہیان نے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ اور وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔ اسرائیل مغربی کنارے کے مزید علاقوں کو اپنے ساتھ شامل نہیں کرے گا۔ یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل، متحدہ عرب امارات امن معاہدہ بیت المقدس سے غداری ہے، فلسطین

خیال رہے کہ  متحدہ عرب امارت اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے والا تیسرا خلیجی عرب ملک بن گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور یو اے ای میں تاریخی امن معاہدہ ہو گیا۔ اسرائیل اور عرب امارات کے وفود اگلے ہفتے ملیں گے۔


متعلقہ خبریں