پاکستانی معیشت کیلئے ایک اور خوشخبری آ گئی، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کے لیے ایک اور خوشخبری آ گئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستانی معیشت کے لیے ایک اور خوشخبری ہے کیونکہ جولائی میں بیرونی ممالک سے بجھوائے گئے ترسیلاتِ زر 2768 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملکی تاریخ میں ایک ماہ میں بھجوایا جانے والا سب سے زیادہ سرمایہ ہے۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ریکارڈ ترسیلات بھیجی ہیں۔ جولائی میں ترسیلات زر کا حجم 2.76 ارب ڈالرز رہیں جو گزشتہ سال جولائی سے ترسیلات 36 فیصد اور رواں سال جون سے 12 فیصد زائد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 18ویں ترمیم پر ایک آنچ نہیں آنے دیں گے، بلاول بھٹو

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی میں سعودی عرب سے 82 کروڑ ڈالر بھیجے گئے اور متحدہ عرب امارات سے 53.82 کروڑ ڈالر ترسیلات موصول ہوئیں۔ برطانیہ سے جولائی میں ترسیلات زر کا حجم 39 کروڑ ڈالر رہا اور امریکہ سے جولائی میں ترسیلات زر کا حجم 25 کروڑ ڈالر رہا۔


متعلقہ خبریں