انٹر بینک میں ڈالر 23 پیسے مہنگا

ڈالر (dollar)

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر 23 پیسے مہنگا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر 168.16 روپے کا ہوگیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 18 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن  نے کہا تھا کہ انٹر بینک میں ڈالر167.46 روپے سے بڑھ کر 167.64 روپے پر بند ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار200 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 19 ہزار 600 روپے ہو ئی تھی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 457 روپے کی کمی کے بعد  نئی قیمت ایک لاکھ 2 ہزار537 روپے ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیں: کورونا کا معیشت پر شدید دباو، 7 دہائیوں میں پہلی بار قومی ترقی کی شرح منفی میں چلی گئی

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار900 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 26 ہزار 100 روپے ہو گئی تھی۔

جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار487 روپے کی کمی کے ساتھ  ایک لاکھ 8 ہزار110 روپے ہو گئی تھی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار روپے ہو گئی تھی۔

اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 572 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار597 روپے ہو گئی تھی۔


متعلقہ خبریں