سائبر حملوں سے تحفظ کیلیے کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں، امین الحق

فائیو جی انٹرنیٹ لانے میں معاشی بحران اور سیاسی تبدیلی مشکلات کا سبب ہیں، امین الحق

اسلام آباد: وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہے کہ دفاعی و حکومتی اداروں کو سائبر حملوں سے تحفظ کے لیے کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہے۔

تھنک ٹینک انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز پر بھارتی ہیکرز کا سائبر حملہ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ ہدایت نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن ہیڈکوارٹرزکے دورے کے موقع پر دیں۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے این ٹی سی کے مختلف شعبوں اورنیشنل ڈیٹا سینٹرکا معائنہ کیا اور مختلف معلومات بھی حاصل کیں۔

ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سید امین الحق نے اس موقع پر کہا کہ سرکاری اداروں کو کمیونی کیشن کی بہترسہولتوں کی فراہمی لائق تحسین ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیرسیدامین الحق نے ہیکرزکے حملے سے بچاوَکے لیےادارے کے بروقت اقدامات کو وفاقی وزیرنے سراہا۔

حساس اداروں نے بھارتی سائبراٹیک کا سراغ لگا لیا، آئی ایس پی آر

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اس موقع پرکہا کہ سرکاری اور دفاعی اداروں کو سائبرحملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام ٹیکنالوجی بروئےکارلائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ دفاعی و حکومتی اداروں کو سائبرحملوں سے تحفظ کے لیےکسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہے۔

وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی اس جنگ میں کامیابی کے لیے مسلسل محنت اور خود کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ہدایت دی کہ این ٹی سی دوصوبوں کی طرح خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی سہولتوں کا دائرہ کار بڑھائے۔

رواں سال سائبر کرائم کی شرح میں خوفناک اضافہ

وفاقی وزیربرائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا کہ کراچی سے گوادر تک فائبرآپٹک کی راہ میں حائل مشکلات کوفوری دورکیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں