پاکستانی مارشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم نے ایک اور بھارتی ریکارڈ توڑ دیا


لاہور: پاکستانی مارشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم نے ایک اور بھارتی ریکارڈ توڑ دیا۔

راشد نسیم نے10 کلو وزن کے ساتھ گیارہ سو پچپن 1155 کے مقابلے میں تیرہ سو ستر 1370 ککس کو ٹارگٹ پر ہٹ کرکے بھارتی ریکارڈ چکنا چور کر دیا۔

بھارتی مارشل آرٹسٹ جے انتھ ریڈی کا 10  کلو وزن کے ساتھ ایک گھنٹے میں گیارہ سو پچپن 1155 ککس کا ریکارڈ تھا۔

راشد نیسم نے ایک گھنٹے میں 10کلو وزن باندھ کر 1370 ککس لگا کر بھارتی ریکارڈ توڑ دیا۔

عرفان محسود نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا

اس ریکارڈ کے ساتھ راشد نسیم کے ورلڈ ریکارڈز کی تعداد 60 ہوگئی ہے، محمد راشد اس سے پہلے بھی بھارت کے 15 سے زائد ریکار توڑ  چکے ہیں۔

اس ضمن میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے 60 سے زائد ریکارڈ بنا چکا ہوں، چاہتا ہوں حکومت پاکستان میری خدمات کو سراہتے ہوئے  کسی بھی حکومتی اعزاز سے نوازے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ سالخیبرپختون خوا کے علاقے جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والےعرفان محسود نے بھارت کے کھلاڑی ایشوانی کمار سنگھ کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔

عرفان محسود نے ایک منٹ میں 60 کلو وزن کے ساتھ ایک پاؤں پر 48 پش آپس لگا کر عالمی ریکارڈ بنایا،اس پہلے بھارت کے کھلاڑی ایشوانی کمار سنگھ نے ایک منٹ میں 34 پش آپس لگائے تھے۔


متعلقہ خبریں