وزیراعظم کا ترسیلات زر میں اضافے پر اطمینان کا اظہار

وزیراعظم نے مشاورت مکمل کرلی، کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جولائی 2020 میں باہر سے بھیجی جانے والی ترسیلات زرمیں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ترسیلات زر اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے پر اجلاس کی زیر صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک وقوم کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔ ترسیلات زرسےمتعلق بیرون ملک پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرناحکومت کی ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ترسیلات زر اور ملکی زرمبادلہ میں اضافے کے لیے مزید اقدامات تجویز کیے جائیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مزید اقدامات کیےجائیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت کےاستحکام میں بڑھ چڑھ کرحصہ لےسکیں۔

اجلاس میں ترسیلات زراور ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں مزید اضافے کیلئےمجوزہ تجاویز پرغور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جاوید میانداد کا عمران خان کو چیلنج، سیاست میں آنے کا اعلان

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ بلیو اکانومی پالیسی سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے بلیو اکانومی پالیسی بنانے پر وزارت بحری امور کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا تھا کہ بلیو اکانومی پالیسی شپنگ کے شعبے کو بحال کرے گی جبکہ اس پالیسی سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ بحری شعبے میں پاکستان کی استعداد کو پورا کیا جائے گا۔

گزشتہ ماہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے لکھا تھا کہ ہم نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا وعدہ پورا کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سفری مشکلات کے باوجود بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لائے ہیں اور اب تک 2 لاکھ 50 ہزار بیرون ملک پھنسے پاکستانی اور ورکرز کو واپس لا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں