سینیٹ: انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 میں مزید ترمیم کا بل منظور


اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان نے سینیٹ (ایوان بالا) میں انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 میں مزید ترمیم کا بل پیش کردیا جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

پولیو کے بڑھتے کیسز کو زیر بحث لانے کی تحریک سینیٹ میں پیش

ہم نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ ترمیمی بل 2020 کثرت رائے سے منظور کرنے پر وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ میں بل پاس ہونے پر ایوان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 میں مزید ترمیم کے بل پررپورٹ ایوان میں پیش کردی۔

ہم نیوز کے مطابق سینیٹر جاوید عباسی نے کمپنی ایکٹ 2007 میں مزید ترمیم کرنے کا بل 2020 ایوان میں پیش کیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوادیا۔

سینیٹ اجلاس میں پولیوکیسزمیں اضافے کی تحریک پربحث جاری رکھتے ہوئے سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ جب یہ حکومت آئی اس وقت پولیو ختم تھا۔

پاکستان میں کورونا کے488 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ حکومت کورونا کے خاتمے کا کریڈٹ لے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس سے کام نہیں ہوتا بلکہ کام کرنے سے ہوتا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سینیٹر جاوید عباسی نے تعلیمی اداروں میں ہراسگی کے خلاف تخفظ فراہم کرنے کا بل2020 ایوان میں پیش کیا۔

سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر وسیم شہزاد نے کہا کہ مذکورہ بل اہمیت کا حامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس پر پہلے سے کام کررہے ہیں۔

جامعہ بلوچستان میں جنسی ہراسگی کا اسکینڈل، دواہلکار برطرف

سینیٹر جاوید عباسی کی جانب سے ایوان میں پیش کردہ بل پر قائد ایوان کے خیالات سننے کے بعد چیئرمین سینیٹ نے بل متعقلہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔


متعلقہ خبریں