کورونا سے بچاؤ: این آئی ایچ کا کلینکل ٹرائلز فیز 3 شروع کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد: قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کے لیے کلینکل ٹرائلز فیز3 شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق  این آئی ایچ کی جانب سے کلینکل ٹرائلز کے لیے ڈریپ سے منظوری لے لی گئی ہے۔ پاکستان میں کسی بھی ویکسین کےلیےیہ پہلافیز3کلینکل ٹرائل ہوگا۔

ترجمان این آئی ایچ کے مطابق اس سے پہلے ان ٹرائلز کا انعقاد چین، روس، چلی، ارجیٹینا میں بھی کیا جارہاہے۔ کلینیکل ٹرائلز کا سعودی عرب میں بھی جلدہی آغاز کیاجائے گا۔

ترجمان کے مطابق کلینکل ٹرائلز کے لیے این آئی ایچ اور نجی کمپنی کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ اسٹڈی کا انعقاد ملک کے نامور میڈیکل اداروں میں کیاجائے گا۔ ٹرائلز کلینکل ٹرائلز آرگنائزیشن کی جانب سے بھی منظور لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ: 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے23 اموات ہوئیں، وزیراعلیٰ

خیال رہے کہ جون کے پہلے ہفتے میں قومی ادارہ صحت اور فیلڈ ایپیڈیمولوجی اینڈ لیبارٹری ٹریننگ پروگرام نے وزارت قومی صحت، لوکل گورنمنٹ اسلام آباد اور ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے تعاون سے اسلام آباد میں کوڈ 19 کے حوالے سے ریسرچ سروے شروع کر دیا تھا۔

اس سروے کا مقصد ہیلتھ کیئر اداروں کو نہ صرف اسلام آباد میں کورونا وائرس کے بارے میں جاننے اور سمجھنے بلکہ  پاکستان کے مختلف علاقوں میں کورونا کیسز کی تعداد کے بارے میں بھی درست اندازہ لگانا تھا۔

سروے کا بنیادی مقصد COVID-19 کےمتاثرہ اور غیر متاثرہ افراد کے درمیان موازنہ کرکے کوویڈ انفیکشن کے لئے خطرے والے عناصر کی جانچ کرنا ہے۔

 


متعلقہ خبریں