آرمی چیف کی سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات

آرمی چیف کی سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی۔

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر سعودی عرب میں ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ہیں۔

آرمی چیف کی شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات میں دفاع، سیکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس سے قبل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف پیاد بن حامد الرویلی سے ملاقات کی تھی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

پاک فوج کے سربراہ کی ہونے والی ملاقات میں کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل فہد بن ترکی السعود بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہونے والی ملاقات میں سعودی افواج کے ساتھ  مشترکہ مشقوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر کی ملاقات

ہم نیوز نےآئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی وزارت دفاع میں آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے چوکنا رہنا ہوگا، جنرل باجوہ


متعلقہ خبریں