اراکین اسمبلی کے جائز کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب

کورونا: وزیراعلیٰ پنجاب صحتیاب نہیں ہو سکے، رپورٹ پھر مثبت آگئی

فائل فوٹو


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اراکین اسمبلی کے جائز کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ دفتر کے دروازے تمام عوامی نمائندوں کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، سیاست پر تبادلہ خیال

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں ملاقات کرنے والے پنجاب کے اراکین قومی اسمبلی سے بات چیت کے دوران کہی۔

پنجاب کے اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدارپراظہاراعتماد کرتے ہوئے ان کے خلاف ہونے والے منظم پراپگنڈے کی مذمت کی۔

اراکین قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے پنجاب کو یکساں ترقی کے ویژن پر گامزن کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پنجاب سے منتخب اراکین قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدارعوامی آدمی ہیں اوروہ  سب سے ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں میں اراکین اسمبلی کی مشاورت کو اہمیت دی جاتی ہے۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے اراکین قومی اسمبلی کا اعتماد ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی کی مشاورت سے پنجاب کے ترقی کے سفرکوآگے بڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود پنجاب کے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک اپنی اصل منزل سے ہٹ گیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ ہماری حکومت نےعوام کے بنیادی مسائل کے حل پرتوجہ مرکوزکی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تمام علاقوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ  ہم نے مل کروزیراعظم عمران خان کے ویژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔

پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پنجاب حکومت اوراراکین قومی اسمبلی کے درمیان ایسے روابط کا سلسلہ مستقل جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں