ملک کے بیشتر حصوں میں آج بھی بارش کا امکان

ملک کے بیشتر حصوں میں آج بھی بارش کا امکان

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر حصوں میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم اسلام آباد سمیت پنجاب کے دیگر حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد، پھالیہ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں 40 ملی میٹر، راولپنڈی میں 15 ملی میٹر، اسلام آباد میں 12 ملی میٹر، گوجرانوالہ میں 13 ملی میٹر، گجرات میں 02 ملی میٹر، سندھ کے علاقے چھور میں 04 ملی میٹر، بدین میں ایک ملی میٹر، خیبر پختونخوا کے ضلع کاکول میں 06 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

پیر کو سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی 46 ڈگری سینٹی گریڈ، دالبندی، سبی، چلاس اور دادو کا 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

متعلقہ خبریں