ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی

inflation in pakistan

کراچی: ادارہ شماریات نے گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔

ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.22 فیصد کمی ہوئی جبکہ گزشتہ ہفتے 15 روزمرہ کے استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک میں 13 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 23 میں استحکام رہا۔ چینی کی قیمتوں میں دو ماہ سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 88 پیسے کا اضافہ ہوا اور پیاز کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 68 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 19 روپے 22 پیسے کی کمی رہی اور ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 62 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ دال ماش، دال مونگ، دال مسور، انڈے اور آلو کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔

گزشتہ روز ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں کا پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں پراعتماد بڑھ رہا ہے، کورونا وبا کے باوجود پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا ترسیلات زر میں اضافے پر اطمینان کا اظہار

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں آج کہا تھا کہ  پاکستانی معیشت کے لیے ایک اور خوشخبری آ گئی ہے۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ پاکستانی معیشت کے لیے ایک اور خوشخبری ہے کیونکہ جولائی میں بیرونی ممالک سے بجھوائے گئے ترسیلاتِ زر 2768 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں۔


متعلقہ خبریں