پی ٹی آئی کے 2 سال مکمل ہونے پر آج یوم تباہی ہے، نفیسہ شاہ


اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 2 سال مکمل ہونے پر آج یوم تباہی ہے۔

پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما نفیسہ شاہ اور مولا بخش چانڈیو نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ملک کو تباہ کاریوں کے سوا کچھ نہیں دیا اور پی ٹی آئی حکومت نے نیب کواستعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی حکومت کے کراچی کے خلاف عزائم کو ناکام بنا دیں گے۔ پی ٹی آئی حکومت نے ریکارڈ قرضے لیے جبکہ مہنگائی، بے روزگاری اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا لیکن پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں عوام کو ریلیف دیا۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ وزیر ہوا بازی کے بیان سے قومی ائر لائن (پی آئی اے) کو نقصان پہنچایا گیا۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ میں حکومت کے آنے کے پہلے دن سے ہی خوش نہیں تھا۔ عمران خان نے کہا تھا کہ سونامی لاؤں گا اور سونامی کا نام ہی بڑے پیمانے پر تباہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی حکومت کے2 سال مکمل:اہم وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ جاری

انہوں نے کہا کہ خوشحال پنجاب کنگال کیسے ہو گیا ؟ حکومت نے معیشت پر اتنے یوٹرنز لیے کہ تاریخ رقم کر دی۔ہم مذہب کو سیاست میں نہیں لاتے جبکہ شوکت خانم کا نام لینے پر بلاول بھٹو ناراض ہو گئے تھے کہ نام نہیں لینا چاہیے۔


متعلقہ خبریں