نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری: بابر اعظم اور محمد عباس کی ترقی


دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پاکستان انگلینڈ دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے۔

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کے بعد بلے بازوں کی درجہ بندی میں پہلی 4 پوزیشنز پر کوئی فرق نہیں پڑا تاہم بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے ساتھ پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ پہلے،بھارتی کپتان ویرات کوہلی دوسرے، مارنس لبوشین تیسرے اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

قومی ٹیم کے نائب کپتان بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد آسٹریلوی سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر کی جگہ پانچویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ، محمد عباس نے پھر ٹاپ10میں جگہ بنالی

جب کہ ڈیوڈ وارنر چھٹے، بین اسٹوکس ساتویں ، چتیشور پجاراآٹھویں ، جو روٹ نویں اور اجنکیا رہانے دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

گیند بازوں کی رینکنگ میں قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عباس دو درجے ترقی کے ساتھ آٹھویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

فہرست میں پیٹ کمنز کی نمبر ایک پوزیشن برقرار ہے جب کہ اسٹوارٹ براڈ دوسرےاور نیل ویگنر تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز ٹم ساؤدی چوتھے، ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر پانچویں ، کاگیسو رباد چھٹے، مچل اسٹارک ساتویں نمبر پر براجمان ہیں۔

ان کے علاوہ محمد عباس آٹھویں، جسپریت بمرا نویں اور ٹرینٹ بولٹ دسویں نمبر پر موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں