سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے تک کی کمی

کراچی: صرافہ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 2800 روپے اضافے سے ایک لاکھ 22 ہزار500 روپے ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 10 گرام سونےکی قیمت 2401 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 5 ہزار24 روپے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 سو روپے اضافے سے ایک لاکھ 19 ہزار400 روپے ہو گئی تھی۔

فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 2 ہزار 23 روپے ہو گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ملاجلا رجحان رہا اور کاروبار کا اختتام 61 پوائنٹس اضافےسے 40 ہزار 184 پر ہوا۔

جب کہ ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 168.19 روپے پر بند ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں