اسٹاک مارکیٹ میں 61 پوائنٹس کا معمولی اضافہ

پی ایکس ایکس: 100 انڈیکس 627 پوائنٹس کم ہو کر 39 ہزار 832 پر بند

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کا اختتام مثبت رجحان پر ہوا ہے۔

منگل کے روز اسٹاک میں کاروبار کا آغاز 40,122.50 کی سطح پر ہوا اور آج سارا دن کاروبار میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔

بعد ازاں 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 61 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے بعد 40,184.01 کی سطح پر ہوا۔

آج  کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 295,893,151 حصص کا کاروبار ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 16,502,978,153 بنتی ہے۔

سونے کی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 500 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

دوسری جانب صرافہ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 2800 روپے اضافے سے ایک لاکھ 22 ہزار500 روپے ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 10 گرام سونےکی قیمت 2401 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 5 ہزار24 روپے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 168.19 روپے پر بند ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں