توشہ خانہ ریفرنس: نیب کو زرداری، نواز شریف کی گاڑیاں منجمد کرنے کی اجازت مل گئی


اسلام آباد: احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں  قومی احتساب بیورو (نیب) کو  سابق آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی گاڑیاں منجمد کرنے کی اجازت دے دی۔

چیئرمین نیب نے احتساب عدالت سے زرداری کی 3 اور نوازشریف کی ایک گاڑی منجمد کرنےکی درخواست دائر کی تھی۔ احتساب عدالت نے چیئرمین نیب کے فیصلے کی توثیق کردی

احتساب عدالت کے جج اصغرعلی نےنیب کی درخواست پرفیصلہ سنادیا۔

نیب نے موقف اپنایا تھا کہ نوازشریف اور زرداری نے غیرقانونی طور پرتوشہ خانے سےگاڑیاں لی تھیں۔

گزشتہ روز توشہ خانہ ریفرنس میںاحتساب عدالت کے جج سید اصغرعلی نے کیس کی سماعت کی تھی اور آصف علی زرداری ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے تھے۔

کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے اعلان کیا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، عبد الغنی مجید اور انور مجید پر9 ستمبر کو فرد جرم عائد ہوگی جب کہ نوازشریف کے متعلق فیصلہ25 اگست کو کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت ضمانت میں توسیع نہ کرے تو نواز شریف کو سرنڈر کرنا پڑیگا، عدالت

عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا۔ آصف زرداری نے آئندہ سماعت پرحاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی تھی جس کو مسترد کر دیا گیا۔

احتساب عدالت نے ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کیلئے20،20لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دیا تھا۔

نیب کی جانب سے عدالت میں جمع کروائے گئے ریکارڈ کے مطابق آصف زرداری کو بطور صدر لیبیا اور یو اے ای سے بھی گاڑیاں تحفے میں ملی تھیں۔

آصف زرداری نے یہ گاڑیاں توشہ خانہ میں جمع کرانے کے بجائے خود استعمال کیں اورگاڑیوں کی15 فیصد ادائیگی جعلی اکاونٹس کے ذریعے  کی۔

احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو(نیب) کی استدعا پر توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر چکی ہے۔

نیب کے مطابق ملزمان نیب آرڈیننس کی سیکشن نائن اے کی ذیلی دفعہ دو، چار، سات اور بارہ کے تحت کرپشن کے مرتکب ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں