افغان حکومت نے طالبان قیدیوں کی رہائی روک دی


کابل: افغان حکومت نے طالبان قیدیوں کی رہائی کا عمل روک دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ جب تک طالبان بھی قیدیوں کو رہا نہیں کریں گے تب تک مزید طالبان قیدیوں کو رہا نہیں کیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ طالبان کے باقی 320 قیدیوں کو رہا نہیں کیا جائے گا۔ فرانس اور آسٹریلیا نے طالبان قیدیوں کو رہا نہیں کرنے کے افغانستان کے موقف کی تائید کی ہے۔

افغانستان: سیکورٹی فورسز سے جھڑپوں میں 23 طالبان ہلاک

دوسری جانب افغان صدر کے ترجمان دو ممالک نے 400 قیدیوں میں سے کوئی چھ یا سات قیدیوں کے بارے میں اپنی تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ افغان حکومت ان قیدیوں کے حوالے سے تشویش کو دور کرنے کے سلسلے میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

یادر ہے  کہ گزشتہ ہفتے ہی روایتی جرگے میں فریقین کے درمیان آخری 400 قیدیوں کی رہائی پر اتفاق رائے ہوگیا تھا۔

ان میں بعض وہ قیدی بھی شامل ہیں جنہوں نے افغانوں اور غیر ملکیوں پر پرتشدد حملے کیے تھے۔


متعلقہ خبریں