وفاقی کابینہ: پنشن اور حج فنڈ کے قیام کا فیصلہ


اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پنشن اور حج فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کابینہ اجلاس کے بعد پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔

وفاقی کابینہ نے این95 اور سرجیکل ماسک کی برآمد کی اجازت دے دی

ہم نیوز کے مطابق سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ حکومت سنبھالنےکے بعد ملک کومشکلات سے نکالنا آسان کام نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے جس طرح ملک کو مشکلات سے نکالا وہ لائق تحسین ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران این سی اوسی نے اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں کشمیرکا مسئلہ بھرپوراندازمیں پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے اقدامات کو کابینہ نے بھرپوراندازمیں خراج تحسین پیش کیا۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکی تنظیم نو کی جارہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ادارے مفلوج ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاق کے ریٹائرڈ ملازمین کو470 ارب روپے پنشن کی مد میں ادا کیے جاتے ہیں۔

آئی پی پیز سے معاہدے ہو گئے، بجلی سستی ہو گی، شبلی فراز

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم نے پنشن فنڈ کے انتظام میں دنیا کے بہترین ماہرین کو شامل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ کابینہ نے مقامی طورپر تیارہونے والے ماسک اور پی پی ایز کو برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پنشن کی ادائیگیاں ایک بڑامسئلہ بن چکی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کراچی کے ساتھ سوتیلی اولاد جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگوں نے پی ٹی آئی کو بھرپورمینڈیٹ دیا ہے۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ کراچی کو کسی کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سید مراد علی شاہ کو معلوم ہے کہ اگر پی ٹی آئی نے کام کیا تو ان کی چھٹی ہو جائے گی۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔

شیخ رشید نے وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا عندیہ دیدیا

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ  کراچی کےعوام نے پاکستان تحریک انصاف کومینڈیٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل حل کرنا پاکستان تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے۔


متعلقہ خبریں