ٹرمپ کے طیارے کے قریب ڈرون آنے کا معاملہ: وائٹ ہاؤس کا تحقیقات کا حکم


واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے کے قریب ڈرون کے آنے کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کے طیارے کی لینڈنگ کے دوران گزشتہ روز ایک ڈرون بہت قریب آگیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ایئر فورس ون کا تیارہ، جس میں ڈونلڈ ٹرمپ سور تھے، گزشتہ روز واشنگٹن کے باہر ایک فوجی اڈے پر اترتے وقت ڈرون سے ٹکرانے سے بال بال بچ گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بھائی رابرٹ ٹرمپ کی تدفین کے بعد اپنیے نیو جرسی گالف ریزورٹ میں ایک ہفتہ گزار کر واپس واشنگٹن جارہے تھے کہ یہ واقع پیش آیا۔

خیال رہے کہ 16 اگست کو امریکی صڈر ڈونلڈٹرمپ کے بھائی رابرٹ ٹرمپ71 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کی پریس کانفرنس کے دوران وائٹ ہاؤس کےباہر فائرنگ

رابرٹ ٹرمپ کو دماغ میں خون بہنے کی وجہ سے نیویارک کے اسپتال داخل کرایا گیا تھا اور امریکی صدر نے اپنے چھوٹے بھائی کی عیادت بھی کی تھی۔

خبر کی تصدیق کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’میں انتہائی غم کے ساتھ اطلاع دے رہا ہوں کہ گزشتہ شب میرا بھائی رابرٹ انتقال کر گیا ہے۔‘

ٹرمپ نے کہا تھا کہ ’وہ نہ صرف میرا بھائی تھا بلکہ میرا بہترین دوست بھی تھا۔ وہ میرے دل میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔‘

صدر ٹرمپ کے بیٹے ایرک نے بھی اپنے چچا کو ایک ’بہترین انسان۔۔۔ مضبوط، رحم دل، اور انتہائی وفادار‘ قرار دیا تھا۔ انھوں نے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ ’ہماری پوری فیملی انھیں یاد کرے گی۔

گزشتہ روز ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حریف جوبائیڈن کو کٹھ پتلی قرار دے دیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن کٹھ پتلی ہیں اور یہ وہی کرتے ہیں جو وہ کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ملک کی تاریخ کے اہم انتخابات ہونے والے ہیں اور ہم شہروں اور نواحی علاقوں کو جرائم اور افراتفری کے مستقبل سے بچائیں گے جبکہ رائے شماری سے لگتا ہے ہم انتخابات میں برتری حاصل کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ہم منی سوٹا سے جیتے تو پھر گیم اوور ہو جائے گی تاہم دوسری جانب چین چاہتا ہے کہ میں انتخابات میں ہار جاؤں۔


متعلقہ خبریں