انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے دورہ پاکستان کی حمایت کر دی


لندن: انگلش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے بعد ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے بھی دورہ پاکستان کی حمایت کر دی۔

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جا کر کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کھیلنے کیلئے شاندار ملک ہے، وہاں کرکٹ کھیلنے کو اہم موقع سمجھتا ہوں۔

جو روٹ نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے یہ فیصلہ میں نے نہیں بلکہ بورڈ نے کرنا ہے۔

نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری: بابر اعظم اور محمد عباس کی ترقی

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہترین فلیٹ پچز ہیں حالیہ کرکٹ کے بعد وہاں کھیلنا اچھا لگے گا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کی کسی ٹیم نے 2005 کے بعد سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ انگلینڈ کو پاکستان کا جوابی دورہ لازمی کرنا چاہئے۔

یاد رہے کہ ساؤتھمپٹن میں کھیلے جانے والا بارش سے متاثرہ دوسرا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔

تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔


متعلقہ خبریں