دوسال کے دوران 15لاکھ افراد بے روزگار ہوئے ہیں، خرم دستگیر

دوسال کے دوران 15لاکھ افراد بے روزگار ہوئے ہیں،خرم دستگیر

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خرم دستگیر نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کے دور حکومت میں ادویات مفت ملتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال کے دوران 15 لاکھ افراد بیروزگار ہوئے ہیں۔

دو سالہ حکومتی کارکردگی پر کابینہ ارکان کا وزیراعظم کو خراج تحسین

ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان ٹو نائٹ‘ میں میزبان ثمر عباس کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ دو سالوں کے دوران ریکارڈ قرضے لیے ہیں۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 13 ہزار ارب کا قرضہ دو سال میں لیا مگر کوئی نیا منصوبہ شروع نہیں کیا گیا۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو گزشتہ دو سالوں کے دوران کشمیر اورخارجہ پالیسی کے محاذوں پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پی ٹی آئی کے دور حکومت میں اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی کیا رہی؟

پاکستان ٹو نائٹ میں شریک مہمان ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران ہم تمام اداروں کو ساتھ لے کر چلے ہیں اور یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے دعویٰ کیا کہ ہم نے مافیا کے خلاف 40 فیصد کامیابی حاصل کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اصلاحات ( ریفارمز) کے لیے ہمیں اپوزیشن، میڈیا اور عدلیہ کی حمایت درکار ہے۔

دو سال میں حکومت بڑی ناکامیوں سے دورچار ہوئی، ترجمان ن لیگ

پاکستان ٹونائٹ کے میزبان ثمر عباس کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ موجودہ دور حکومت میں چینی کے علاوہ بہت ساری چیزیں سستی بھی ہوئی ہیں۔


متعلقہ خبریں