کراچی: پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد ہلاک

کراچی میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 30 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں محکمہ انسداد دہشتگردی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو مبینہ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

ہم نیوز کو ملنے والی اطلاع کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی اور رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنایا ہے۔

کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں سی ٹی ڈی  اور دہشت گردوں کے درمیان مبینہ مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے  دو دہشت گرد ہلاک،  بھار ی مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد، ہلاک دہشتگردوں کی شناخت محمد رفیق اور عدنان کے نام سے ہوئی۔

دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر رات گئے چھاپہ مارا گیا جس کے جواب میں دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔

جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو دہشتگرد ہلاک ہوئے جن کے  قبضے سے دو کلاشنکوف، دو نائن ایم ایم پستول، بھاری تعداد میں گولیاں اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کے مطابق ملزمان کی شناخت رفیق اور عدنان کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد اور ان کے ساتھی شہر میں کسی بڑی وارات کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ ان کی یہ کوشش بروقت ناکام بنادی گئی ہے۔ ملزمان کے کیا عزائم تھے اس حوالے مزید انکشاف ہونا باقی ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق دہشت گرد محمد رفیق عرف عادل اورعدنان شبیر عرف قاری پولیس کو مطلوب تھے۔
محمد رفیق عرف عادل کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔

دہشت گردوں نے افغانستان سے تربیت لی اور کراچی میں پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھے۔ رینجرز کے مطابق محمدرفیق وزیرستان میں مائنز اور بم تیار کرتا تھا۔


متعلقہ خبریں