کورونا: پشاور کے مزید چار علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری


پشاور میں ایک بار پھر کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جس کے باعث آج سے شہر کے مزید چار علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن حیات آباد، انور اسد کالونی اور او پی ایف کالونی میں آج دوپہر دو بجے سے نافذ کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی لکشمی چوک کی رونقیں بحال

ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاک ڈاؤن والے علاقوں میں داخلے اور باہر جانے پر پابندی ہوگی تاہم اشیا خورونوش، ادویات، جنرل اسٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

دوسری جانب ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 613 نئے کیسز اور11 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسزکی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 445 تک جا پہنچی ہے اور جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد6ہزار201 ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن میں 15 روز کی توسیع کر دی، لیاقت شاہوانی

ملک میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی ہو رہی ہے جو کہ اب 12 ہزار 116 ہے۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار 743 ہے۔ پنجاب 95 ہزار742، خیبرپختونخوا 35 ہزار401، بلوچستان12 ہزار370، اسلام آباد15 ہزار412، آزاد کشمیر2212 اور گلگت بلتستان میں 2565 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار186، سندھ میں 2 ہزار336، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 242، اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 139، آزاد کشمیر میں 61 اور گلگت بلتستان میں 62 ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ڈیڈ لائن سے دو روز قبل لاک ڈاؤن ختم

این سی او سی کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں 22 ہزار 859 کوروناٹیسٹ کیےگئے اور تا حال ملک بھر میں اب تک 23 لاکھ 40 ہزار 72 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں