مخالفین عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ نہیں دیکھنا چاہتے، فیاض الحسن چوہان


اسلام آباد: پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مخالفین عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ کے طور پر نہیں دیکھنا چاہتے۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے جانے کی خبر ہر روز چلتی رہی لیکن 2 سال ہو گئے عثمان بزدار ابھی تک پنجاب میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ کے طور پر نہیں دیکھنا چاہتے جبکہ وزیر اعظم نے گزشتہ روز اپنے انٹرویو میں عثمان بزدار کی کارکردگی کی تعریف کی۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں اور قومی احتساب بیورو (نیب) کے معاملات میں وفاق مداخلت نہیں کرتا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی نیب میں پیشی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے گزشتہ روز کیس میں جواب جمع کرا دیا تھا۔ وہ شراب کیس میں ملزم ہیں اور نہ ہی مجرم۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سرخرو ہوں گے اور گرفتار نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی میں ایک اور پناہ گاہ بنانے کا اعلان

شہباز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ایوان میں کم حاضری دیتے تھے۔


متعلقہ خبریں