کورونا وائرس، بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں ایس او پیز ہوا میں اڑا دی گئیں

کورونا وائرس، بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں ایس او پیز ہوا میں اڑا دی گئیں

فوٹو: فائل


کوئٹہ: بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ 

کورونا کیسز میں  کمی کے بعد بلوچستان حکومت نے صوبہ بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کھول تو دیں لیکن مریضوں اور نہ ان کے تیمارداروں کی جانب سے حکومت کے اعلان کردہ ایس او پیز پرعمل کہیں دکھائی نہیں دے رہا۔

اسپتال میں علاج کرانے آئے مریض کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے ماسک پہننا لازمی ہے لیکن جب ڈاکٹر خود ماسک نہیں پہن رہے تو دوسروں سے کیسے توقع رکھی جائے۔

اسپتال میں موجود ایک اور مریض کا کہنا تھا کہ اسپتال میں مریضوں کا رش بہت زیادہ ہے لیکن نہ مریض احتیاط کر رہا ہے اور نہ ہی ڈاکٹرصاحبان۔ ڈاکٹرز نے بھی ماسک نہیں پہنا ہوا ہے اس لیے عوام سے کوئی گلہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیونکہ ابھی کورونا ختم نہیں ہوا اس لیے لوگوں کو بھی اپنی اور دوسروں کی خاطر احتیاط کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان: نجی ہوٹل سے بڑی مقدار میں ڈینگی لاروا برآمد، انتظامیہ کو نوٹس جاری

گذشتہ روز حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے میڈیا کو بتایا تھا کہ بڑی عید کے بعد کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اگر سلسلہ اسی طرح جاری رہا توا یک بار پھر کوئٹہ شہر میں لاک ڈاؤن کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔


متعلقہ خبریں