سیالکوٹ: ٹیوشن پڑھنے گئی 7سالہ بچی کی لاش قریبی گھر سے برآمد

فوٹو: فائل


سیالکوٹ: تھانہ موترہ کے علاقہ گھوئینکی میں ٹیوشن پڑھنے گئی سات سالہ بچی کی لاش قریبی گھر سے برآمد ہوئی ہے۔

ذرائع ہم نیوز کے مطابق بچی گزشتہ روز ٹیوشن پڑھنے گئی اور واپس نہ آئی، کافی دیر تلاش کے بعد بچی نہ ملنے پر بچی کے والد کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا جس کی لاش بعد ازاں قریبی مکان سے ملی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو واسا شاہد حفیظ قتل، اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج

ڈی پی او مستنصر فیروز نے ہم نیوز سے گفتگو کے دوران کہا کہ پنجاب فرانزک ایجنسی کی ٹیم جائے وقوعہ پر موجود ہے جو سائنسی بنیادوں پر شواہد اکٹھی کررہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مجرم کی تلاش جاری ہے اور امید ہے کہ اسے جلد ہی ٹریس کرکے گرفتار کرلیا جائے گا، شبہ ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی ختمی رائے قائم کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، 9 افراد کے قتل میں ملوث مزید 4 ملزمان گرفتار

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں