نیب پیشی سے قبل عثمان بزدار کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات


اسلام آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے انہیں  نیب میں پیشی سے متعلق آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق  عثمان بزدار نے عمران خان کو بتایا کہ وہ کسی قسم کی کرپشن کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ نیب کے تمام سوالات کے تسلی بخش جوابات دوں گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم عمران خان نے ملاقات میں پنجاب کے سیاسی اور انتظامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

خیال رہے کہ 12 اگست کو وزیراعلیٰ پنجاب قومی احتساب بیورو(نیب) میں پیش ہوئے تھے۔ نیب نے عثمان بزدار کو سوالنامہ دے دیا تھا۔

مزید پڑھیں: ماضی کی حکومتوں نے باتیں بنائیں، ہم نیا لاہور بنا رہے ہیں۔ عثمان بزدار

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک گھنٹہ 40 منٹ تک سوالات کے جواب دیے تھے۔ نیب کی تفتیشی ٹیم نے  وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادر کو 12 سوالات پر مشتمل سوالنامہ فراہم کیا تھا۔

نیب کی 3 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے وزیر اعلیٰ سے سوال وجواب کیے تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے سی ایم پالیسی 2009 سے متعلق پوچھا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے پوچھا گیا تھا کہ کیا پالیسی کے مطابق نجی ہوٹل کو لائسنس جاری ہوا۔ وزیراعلیٰ نے جواب دیا تھا کہ میرے علم میں نہیں تاہم نیب جو بھی ریکارڈ مانگے گا فراہم کروں گا۔ احتساب کے عمل پر یقین رکھتا ہوں، جب بلائیں گے پیش ہوں گا۔ عثنمان بزدار نے نیب کو بتایا تھا کہ میرے علم میں نہیں کس نے کتنی رشوت لی۔

نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اختیارات سے تجاوز کی شکایات پر طلب کیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق پرنسپل سیکریٹری راحیل صدیقی بھی نیب میں پیش ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں