شہباز گل نے نواز شریف اور حسن نواز کی تصویر شیئر کر دی


اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے صاحبزادے حسن نواز کی تصویر شیئر کر دی۔

ٹوئٹر سے جاری تصویر پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی کیسے کوئی صحت پر اتنی غلط بیانی کر سکتا ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ نوازشریف وہ مریض ہیں جو بقول مریم صفدر کہ’ مرنے لگا‘ تھا۔

توشہ خانہ ریفرنس: نیب کو زرداری، نواز شریف کی گاڑیاں منجمد کرنے کی اجازت مل گئی

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے مزید لکھا کہ انہوں نے مال ،پانی، بزنس ،اولاد، علاج لندن میں رکھنا ہے اور حکومت پاکستان میں کرنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بیٹوں پر پاکستان کا قانون نافذ نہیں ہوتا اور بیٹی قوم کی بیٹی اور لیڈر ہے۔


متعلقہ خبریں