سیاحت کے فروغ کیلئے نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی برائے سیاحت کے قیام کا فیصلہ


اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاحت کے فروغ سے متعلق جائزہ اجلاس میں سیاحت کے فروغ کے لیے نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی برائے سیاحت کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ این سی سی کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیےجائیں۔ ملک میں سیاحت کا بےانتہا استعداد (پوٹینشل) موجودہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارا مقصد ملک کے طول وارض میں پھیلےسیاحتی مقامات کو ترقی دیناہے۔ ملک میں مختلف قسم کی سیاحتوں کےفروغ سےمعاشی عمل میں تیزی آئے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ مقامی آبادیوں کے لیے نوکریوں اور روزگار کے مواقع میسرآئیں گے۔ سیاحتی مقامات کے فروغ اور تعمیروترقی کیلئے حکمت عملی ومنصوبہ بندی کا فوری طورپرآغاز کیاجائے۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں سیاحت پر عائد پابندیاں ختم

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوامیں ٹورازم اتھارٹی کے قیام کےعمل کوجلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانےکا فیصلہ کیا گیا۔ سیاحتی مقامات پر ناجائز تجاوزات کے خاتمےکی فوری طور پرمہم کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں سیاحتی مقامات سے متعلق جامع اورمفصل ویسٹ مینجمنٹ پلان کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا۔ سیاحتی مقامات پرمعیاری سفری سہولیات کی فراہمی کیلئےجامع منصوبہ بندی اور اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ آئندہ 10 سال کیلئے نیشنل ٹورازم اسٹریٹجی کوحتمی شکل دےدی گئی ہے۔ آئندہ 5 سال کے لیے ایکشن پلان ترتیب دیاجاچکاہے۔


متعلقہ خبریں